ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

لاہور ہائیکورٹ : بیرون ملک مفرور ملزمان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بیرون ملک مفرور ملزمان کو وطن واپسی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ انصاف فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی وطن واپسی سے متعلق جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسی شخص کے لیے زندگی اور ذاتی آزادی سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ گرفتار کرنے یا جیل میں ڈالنے سے کسی بھی شخص کی زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے، انسانی حقوق یونیورسل ڈیکلریشن کےمطابق انصاف کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

فیصلے کے مطابق سال1988میں بے نظیر بھٹو کیس میں بھی بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ذکرِ کیا گیا ہے۔

مذکورہ کیس میں عدالت عالیہ نے ملزم ملک عظمت اللہ کی 3 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے مفرور ملزم کو ملک واپسی پر پولیس کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزم کی دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، ملزم کو 3دن کےاندر وطن واپس آنے اور اپنے آپ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں