جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ڈکی بھائی کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی اور دس لاکھ روپے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی۔

وکیل عمران رضا چدھڑ نے دلائل دیئے کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر کی اہلیہ نے بھی رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے تاہم ڈکی بھائی کے مقدمے میں شریک ملزموں کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں۔

ڈکی بھائی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، مقدمے کی دفعات کی زیادہ سے زیادہ سزا تین برس ہے اور یہ جرم قابل ضمانت ہے، سعد الرحمان  پر جوئے ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں