نوازشریف کوڈی نوٹیفائی کرنےکیخلاف درخواست، وفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست، وفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور : لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ پر وفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدلات نے وفاق اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا، عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اٹھائیس جولائی کو نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کے نوازشریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے اور مقدمے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں