The news is by your side.

Advertisement

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی

لاہور : لاہورہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ سے متعلق بڑا حکم دیتے ہوئے پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست پر حکم جاری کردیا ۔ کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر لاہور ،فیصل آباد ار گوجرنوالہ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگائی گئی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں پولی تھین بیگز کا استعمال ہورہا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو ا لہذا عدالت پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کاحکم جاری کرے۔

محکمہ ماحولیات نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ، محکمہ ماحولیات کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے شاپنگ مالز کو جرمانہ اور سیل کیا جارہا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے پورے پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں