The news is by your side.

Advertisement

غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر شہری کو 5 لاکھ کا جرمانہ

لاہور : ہائی کورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر شہری کو پانچ لاکھ جرمانہ کر دیا اور کہا 7 دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کی تو لینڈ ریونیو سے وصولی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نےشاہزانہ کاظمی کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا ، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رخواستگزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور نہ ہی درخواست گزار نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سےمتعلق بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک انٹرسٹ کامعاملہ جادوئی چھڑی نہیں جو ہرکسی کےہاتھ میں دے دی جائے ، غیرضروری درخواستوں سےاداروں میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو پانچ لاکھ جرمانہ کرتی ہے اور اگر درخواست گزار سات دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو لینڈ ریونیو کے زریعے وصولی کی جائے ۔

خیال رہے درخواست گزار نے مختلف اشیاء کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں