تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی.

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کیس پر سماعت کی ، بینچ میں جسٹس باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل تھے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا آج تک کوئی ریفرنس فائل نہیں ہوا 4سال کا عرصہ گزر چکا ہے ، چوہدری شوگر ملزکی انکوائری 2018میں شروع ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو اس میں گرفتار کیا گیا، انھوں نے ضمانت بعدازگرفتاری ہائیکورٹ سے کرائی، عدالتی حکم پر مریم نواز نے 7 کروڑ کے ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ 4سال سے کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا، مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی استدعا ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سزا ہوئی تو مریم نواز بیرون ملک اپنی والدہ سخت بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آئیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردیمریم نواز کو جب سزا ہوئی تو وہ پاکستان آئیں۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں