تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘مونس الہیٰ کے دوست کو فوری بازیاب کرایا جائے’

لاہور: عدالت نے سی سی پی او لاہور کو مونس الہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کو بازیاب کرکے دس جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے فاران کے بھائی سلمان ظہیر خان کی درخواست پر سماعت کی، آج سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں جواب داخل کرایا کہ فاران کو نہ ہی گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ انکی تحویل میں ہے۔

جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور حکم دیا کہ فوری طور پر فاران خان کو بازیاب کرایا جائے، عدالت نے سرکاری وکیل کوہدایت کی وہ سی سی پی او کو بازیابی کے حکم سے اگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کارکردگی سے غیر مطمئن : وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کے متبادل امیدوار پر غور

عدالتی حکم نامے سے قبل درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ احمد فاران کو چھ جنوری کی شام آٹھ افراد نے اغوا کیا، وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ درخواست گزار کے بھائی کو وفاقی حکومت کے ایما پر اغوا کیا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں جھگڑا ہے، وفاقی حکومت اپنی تمام مشینری سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ احمد فاران خان کو بازیاب کرایا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں