تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی رہائی کے لیے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مہدی خان کی جیل مینوئل کے تحت رہائی کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مہدی خان کی درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ میں زیر التوا ہے۔

مہدی خان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کی طبعی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے اور جیل مینوئل رول 146 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد ہے۔ مہدی خان کے خلاف 2006 میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں مقدمہ درج ہوا، خاندانی دشمنی کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوئے تھے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ مہدی خان کی اس وقت عمر 86 سال تھی۔2009 میں ٹرائل کورٹ نے مہدی خان بری کیا تھا جبکہ 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بریت کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں