The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کے کزن کی زیر ملکیت حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن کی زیر ملکیت حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب بینک کی جانب سے حسیب وقاص شوگر ملز کی رہن جائیداد کی نیلامی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

پنجاب بینک کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حسیب وقاص شوگر ملز مالکان نے شوگر ملز کی جائیدادیں رہن رکھوا کر کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا تھا۔

پنجاب بینک کا کہنا تھا کہ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر شوگر ملز کیخلاف 31 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، اس کے باوجود بینک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

درخواست میں استدعا کی کہ رقم کی ریکوری کیلئے حسیب وقاص شوگر ملز کی ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع 3 کنال 16 مرلے کا دفتر نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے جائیداد نیلامی کا شیڈول اور تخمینہ رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا اور کورٹ آکشنرز سے ڈیفالٹر شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کے بعد 12 ستمبر کو رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں