لاہور: عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے ہی نہیں بلکہ انہیں بند بھی کیا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے، ون وے ٹریفک روکنے کے لئے جہاں ممکن ہو ٹائر کلر لگائے جائیں۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ جسٹس شاہد کریم نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگر جانوروں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا اور انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا۔