پیر, جون 8, 2026
اشتہار

چوہدری شوگر ملز کیس: وزیراعلیٰ مریم نواز کو 7 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ضمانت کیلئے جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

مریم نواز کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی تھی کہ انہوں نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے جو رقم عدالت میں بطور سیکیورٹی جمع کرائی تھی، وہ اب انہیں واپس کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے جمع کرائے تھے تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) اب چوہدری شوگر ملز انکوائری کو باقاعدہ طور پر بند کر چکا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چونکہ اب انکوائری ختم ہو چکی ہے، لہٰذا اس رقم کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی قانونی جواز باقی نہیں رہا۔

تین رکنی فل بنچ نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کی درخواست کو منظور کر لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کی جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم فوری طور پر واپس کر دی جائے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں