جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لاہورہائی کورٹ پنڈی بینچ نے عمران خان اورفواد چوہدری کےوارنٹ منسوخ کردیئے ، دونوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ پنڈی بینچ میں الیکشن کمیشن سے عمران خان، فوادچوہدری کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے درخواست پر سماعت کی ، عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھے، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی سماعت میں پیش ہوتے رہے اور ہوتےرہیں گے،الیکشن کمیشن کوئی آئینی عدالت نہیں اس لئے وارنٹ کا اختیار نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے، عدلیہ سے ریلیف بھی لیتے ہیں اور میڈیا پرنشانہ بھی بناتے ہیں یہ توہین ہے۔

جسٹس صداقت علی نے کہا کہ فواد چوہدری نے آئندہ عدالتوں کو نشانہ بنایا تو توہین عدالت کارروائی ہوگی، فواد چوہدری نےانٹرویو میں کرپشن کی ساری ذمہ داری عدالتوں پر ڈالی، ابھی تو عدالت آپ کو ریلیف دے رہی ہے لیکن فواد چوہدری کوبتائیں ، ساری ذمہ داری عدالتوں پر نہ ڈالیں۔

جسٹس صداقت علی خان کا کہنا تھا کہ انف از انف ،بہت ہوگیا عدالت اب برداشت نہیں کرے گی، فواد چوہدری جب بھی بات کرتے ہیں ذدار عدالتوں کو ٹھہراتے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ پنڈی بینچ نے عمران خان اورفواد چوہدری کےوارنٹ منسوخ کردیئے۔

عمران خان ،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلےکیخلاف راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں