تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ن لیگ کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے کل ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کی ن لیگ کی استدعا مسترد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے کل ہاکی گراؤنڈ میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے جلسہ روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عطا اللہ تارڑ اور سابق ہاکی پلیئرز سمیت تین درخواستوں کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آٸی جلسہ کے لیے کروڑوں کی آسٹروٹرف  اتار لی گٸی جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ لہذا سٹیڈیم میں جلسہ روکا جاٸے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آسٹروٹرف اتر چکی ہے کیا ایک دن میں واپس لگ جاٸے گی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت دی۔ جلد آسٹروٹرف کا ٹینڈر جاری کیا جاٸے گا۔

اس موقع پر سابق ہاکی پلیٸرز کے وکیل حسنین چوہدری نے کہا کہ ابھی ٹینڈر جاری نہیں ہوا کیا چھ ماہ تک ہاکی سٹیڈیم  بند رہے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہم ہاکی میں جیت ہی سنتے تھے اب ہارنے کا ہی سنتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ اب ایک دن رہ گیا ہے اب حکومت کس طرح دوسری جگہ انتظام کرسکتی ہے ۔  عدالت نے سماعت کے بعد ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہنجاب حکومت یقینی بناٸے کے املاک کو  کوٸی نقصان نہ ہو آسٹرو ٹرف جلد ازجلد لگاٸی جاٸے۔ عدالت نے ڈی سی کو بھی ہدایت کی کہ جلسے کے حوالے سے دی گٸی درخواست کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عدالت میں پی ٹی آئی کا 13 اگست کو لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کو رکوانے کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

درخواست میں چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں