پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی آئینی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے مساوی مقرر کرنے کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےوکیل فہمید نوازانصاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے دائر آئینی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور رجسٹرار آفس کا اعتراض بھی برقرار رکھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس نے درست اعتراض لگایا ہے، ایسی نوعیت کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست کو داخل دفتر کرنے کیلئے مناسب حکم جاری ہونا ضروری ہوتا ہے، جبکہ درخواست میں کچھ نکات ایسے ہیں جنہیں یہاں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

سماعت کے دوران وکیل فہمید نواز انصاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے مساوی کیا جائے تاہم عدالت نے درخواست قانونی طور پر ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو فریق بنایا گیا تھا۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں