پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

موسم سرما میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے لاہور شہر میں نئے تعمیراتی منصوبے عدالت کی اجازت کے بغیر شروع کرنے سے روک دیااور اسموگ کے تدراک کیلئے موسم سرما کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

فاضل جج نے حکم دیا کہ عدالتی اجازت کے بغیر کوٸی نیا منصوبہ شروع نہ کیا جاٸے جبکہ جاری منصوبوں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا خیال رکھا جاٸے ۔

عدالت نے تجویز دی کہ سردیوں کے 4 ماہ میں سائیکل کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع کیا جاٸے یا ابتداء میں مفت بھی سہولت دی جا سکتی ہے، ایسا پلان مصروف علاقے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ لندن میں سائیکل کرائے پر دینے کا کام شروع کیا گیا تھا، یورپ میں جج بھی ساٸکل آتے ہیں۔عدالت نے دس مرلہ کے مکان کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی شرط عاٸد کرنے کی بھی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ کہ پانی کا مسٸلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔

عدالت نے ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا جائے، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ شہر میں گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ، سگیاں بابو صابو پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، ان میں ابھی بابو صابو سگیاں پراجیکٹ شروع بھی نہیں ہوا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں