تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سائفر اور آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل

لاہور : لاہور ہاٸی کورٹ نے ساٸفر آڈیو لیک پر ایف آٸی اے کی جانب سے عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کر دیا اور ریمارکس دیئے یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی سائفراور آڈیو لیکس کیخلاف کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلاٸل دیے کہ ایف آٸی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ انکواٸری شروع کی جس کا مقصد ساکھ کو نقصان پہچانا ہے۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ساٸفر ایک خفیہ او حساس سفارتی دستاویز ہوتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم ہاوس سے آڈیو لیک ہونا حساس معاملہ اس پر ذمہ داروں کے خلاف کیا کارواٸی ہوٸی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایف آٸی اے نے نیٹ سے اٹھا کر ایک آڈیو کی انکواٸری شروع کر دی جس کے متعلق تصدیق نہیں ہوٸی کہ وہ اصلی بھی ہے یا نہیں ۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایف آٸی اے کو استعمال کر رہی ہے، ملک بھر میں مقدمات درج کرے کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، عمران خان کو ڈاکٹروں نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے مگر ایف آٸی اے انھیں طلب کر رہا ہے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فرانزک کے بغیر کسی آڈیو پر انکواٸری شروع ہو سکتی ہے اور کیا مزید لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہو گی یا صرف تین چار لوگوں سے ہی اس معاملے پر تفتیش کی جاٸے گی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں جو نکات اٹھاٸے گٸے ہیں وہ قابل غور اور تصفیہ طلب ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی طلبی کے ایف آٸی اے کا نوٹس معطل کرتے ہوٸے تاحکم ثانی اس پر عمل درآمد روک دیا اور ایف آٸی اے سے 19 دسمبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔

بعد ازاں سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آٸی اے کی کاررواٸی پر ہاٸی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے، لہذا اس معاملے پر اب عمران خان کو طلب نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں