نیب کی سرزنش: وزیراعظم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور -
The news is by your side.

Advertisement

نیب کی سرزنش: وزیراعظم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

لاہور: قومی احتساب بیورو سے متعلق وزیراعظم کے بیان کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں دائرکردہ درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گوہر نواز سندھو نے دائر کی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے حالی بیان میں نیب پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے کام میں ہونے والی مداخلت کو روکا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم نے نیب پراظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کو شریف لوگوں کو پریشان کرنے نہیں دیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا تھا وزیراعظم کے نقطہ نظرکااحترام کرتے ہیں اور وزیراعظم کی ایماء کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں