تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لیاقت جتوئی نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا‘ 22 اپریل کو دادو میں جلسہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی ممتاز سیاسی شخصیت لیاقت جتوئی نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے تحریک انصاف طویل عرصے سے کسی قد آور سیاسی شخصیت کی تلاش میں تھی اور لیاقت جتوئی سے بیک ڈور مذاکرات جاری تھے۔

لیاقت علی جتوئی پاکستان بالخصوص سندھ کے انتہائی قدآور سیاست داں ہیں۔ آپ کا تعلق ضلع دادو کے نواب خاندان سے ہے 1997ء سے 1998ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔

لیاقت جتوئی پی ایس 76 سے کامیاب قرار


یاد رہے کہ 2014 میں الیکشن ٹریبیونل سندھ نے سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کو حلقہ پی ایس 76 سے کامیاب قرار دے دیا تھا‘ اس سے قبل ضلع دادو کے اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پروین عزیز کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

لیاقت جتوئی نے ٹربیونل میں پروین عزیز کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے 40,000 ہزار جعلی ووٹ پول کروائے اور پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کرکے ان کے ایجنٹوں کو بیٹھنے نہیں دیا تھا۔

الیکشن ٹریبیونل کے سربراہ نے بدھ کو درخواست کی سماعت کے موقع پر لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دے کر الیکشن کمیشن کو اس حلقے سے ضمنی انتخابات منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -