The news is by your side.

Advertisement

لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کی سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، نیب ٹیم کی جانب سے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب پراسیکیوٹر نے لیاقت قائم خانی کی مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ استدعا کی، وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ آئیکون ٹاور ابھی بھی وہیں کا وہیں موجود ہے، کیا آئیکون ٹاور کو سِیل کرنے کی کوشش کی گئی؟ کیا وہ زمین واپس لینے کے لئے کوئی بھی کوشش کی گئی؟ سات سال پہلے ریٹائر ہونے والے ڈی جی پارکس کو گرفتار کر لیا گیا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی شخص کو پوچھا تک نہیں گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب باغ ابن قاسم کی زمین غیر قانونی الاٹ ہوئی لیاقت قائمخانی کسٹوڈین تھے جبکہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اگر یہ 2011 میں ریٹائر ہو گئے تھے تو اصل ریکارڈ گھر کیوں رکھا تھا؟ جان بوجھ کر باغ ابن قاسم کے نقشے اور ریکاڑد گھر میں چھپایا گیا تھا۔

نیب کے تفتیشی افسر اصغر خان نے کہاکہ اصل ریکارڈ ہم نے خود اِن کے گھر سے برآمد کیا ہے؟ہمیں شبہ ہے کہ انہوں نے مزید ریکارڈ بھی چْھپا رکھا ہے۔

دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو نیب راولپنڈی نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر کراچی میں باغ ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ملزم کے گھر اورتجوریوں سےزیورات،زمینوں کےکاغذات اور قیمتی سامان برآمدہوا جبکہ نیب ملزم کی پُرتعیش گاڑیاں اور قیمتی اسلحہ بھی تحویل میں لے چکا ہے جبکہ لیاقت قائم خانی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمیہ دس ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں : لیاقت قائم خانی کا گھر، پلاٹس اور اسلحہ ان کے نام پر ہے، قومی احتساب بیورو

خیال رہے لیاقت قائم خانہ بلدیہ عظمٰی کراچی کے طاقت ور ترین افسر سمجھے جاتے تھے، سیاسی اثرو رسوخ کے باعث وہ اٹھارہ سال سے تحقیقاتی اداروں سے بچتے رہے۔

لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب تحقیقات شروع ہوئیں، پھربند کر دی گئی، 2013 میں بھی اینٹی کرپشن نے شہید بے نظیرپارک میں کرپشن کی تحقیقات کی، اینٹی کرپشن نے بھی لیاقت قائم خانی کے خلاف تحقیقات روک دی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں