ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مثبت کرونا کیسز کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بھی بند

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: کرونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے دو سو سے زائد عملے کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، جن میں سے سترہ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، یونیورسٹی میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث یکم دسمبر تک یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل چھبیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو چھ نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  قائد اعظم یونیورسٹی 6 نومبر تک سیل رکھنے کا فیصلہ

اگلے ہی روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں