کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ایران میں بھی کیسز بڑھنے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اگست کی نسبت کورونا وائرس کے کیسز میں 3گنا اضافہ دیکھا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال سے وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ملاقات کی ہے اور صوبے میں منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کے لئے وفاق کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوسرے لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔