ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

لیاقت آباد ڈاکخانہ فلائی اوور پر ڈرامائی مناظر : نشے کا عادی شخص تار سے لٹک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاقت آباد فلائی اوور پر نشے کاعادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تار سے لٹک گیا تاہم ایک اہلکار نے شخص کو بحفاظت اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ فلائی اوور پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنی حاضر دماغی اور بہادری سے ایک انسانی جان بچا لی۔

ذرائع نے بتایا کہ نشے کا عادی ایک شخص فلائی اوور کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر بیرونی حصے پر لٹک گیا اور بجلی کے تاروں کے درمیان خطرناک انداز میں معلق ہو گیا۔

اس دوران نیچے سے گزرتی ہوئی ایک مسافر بس کو ٹریفک پولیس اہلکار نے فوری طور پر رکنے کا اشارہ کیا۔

اہلکار نے بس کو عین اسی مقام پر روکا جہاں وہ شخص لٹکا ہوا تھا، اور خود پھرتی سے بس کی چھت پر چڑھ گیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے انتہائی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹکتے ہوئے شخص کو قابو کیا اور اسے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

اس بہادرانہ اقدام پر وہاں موجود شہریوں نے پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں