تری پولی: لیبیامیں پولیس کے تربیتی مرکزمیں بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ایک سوستائس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات لیبیا کے شہرزلیتن میں پولیس ٹریننگ اسکول سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیاگیا جس کے باعث ساٹھ افراد مارے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سوسے زائد زخمیوں کوسینٹرل ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
- Advertisement -
عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام وعراق میں سرگرمِ عمل دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ دو ہزارگیارہ میں معمرقزافی کو برطرف کیے جانے کے بعد سے اب تک لیبیا سیاسی بحران اور دہشت گردی کا شکارہے۔