تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

محمد بزیک : امریکا میں مسلمانوں کا حقیقی چہرہ

نیو یارک : امریکہ میں لیبیائی نژاد امریکی مسلمان نے اپنی زندگی ان بچوں کیلئے وقف کردی جن کی زندگی سے ڈاکٹر اور والدین مایوس ہوچکے ہیں۔

اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس کی ایک عملی تصویر لیبیائی نژاد امریکی مسلمان محمد بزیک ہیں جنہوں نے دھیرے دھیرے زندگی سے موت کی جانب بڑھنے والے بچوں کو اپنی آغوش میں سمولیا۔

لیبیائی نژاد امریکی مسلمان محمد بزیک نے خود کوان بچوں کے لیے وقف کردیا ہے جن کی زندگی ٹمٹماتے چراغ کی مانند ہے اور زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں۔

محمد بزیک جان لیوا امراض میں مبتلا ٹمٹماتے دیوں کو خوشیاں دے کر ان کی زندگی کے باقی بچ جانے والے دنوں کو روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ وہ بچے ہیں جن کی زندگی سے ڈاکٹر اور والدین مایوس ہوچکے ہیں، محبت کے پیکر محمد بزیک کی آغوش میں یہ بچے زندگی کے نئے مفہوم سے آشنا ہوتےہیں۔

عراق، شام، افغانستان سمیت کئی مسلم ممالک میں بڑوں اور بچوں کو سفاکیت کا نشانہ بنانے والے امریکا میں محمد بزیک نے ثابت کیا کہ مسلمان انسانیت سے پیار کرتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -