جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

لیبیا میں سیلاب سے 2 ہزار اموات کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مشرقی لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب میں 2000 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

مشرقی لیبیا میں پیر کے روز آنے والے سیلاب میں کم از کم 150 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کی وجہ سے شمالی افریقی ملک میں تباہ کن سیلاب آنے کے بعد تقریباً 2000 یا اس سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

المسر ٹیلی ویژن اسٹیشن کے ساتھ ایک فون انٹرویو میں مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حمد نے کہا کہ مشرقی شہر درنا میں 2,000 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور ہزاروں دیگر لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے درنا کے پورے محلوں کو بہا لیا ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر صحت عثمان عبدالجلیل نےسعودی ملکیتی سیٹلائٹ نیوز چینل العربیہ پر ایک ٹیلی فون انٹرویو میں ہلاکتوں کی تعداد 27 بتائی ہے۔

ایمبولینس اور ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق شمال مشرقی لیبیا کے ساحلی قصبے سوسا میں مزید سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ وزیر نے بتایا کہ شہات اور عمر المختار قصبوں میں سات دیگر افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں