جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

معمولی غفلت نے معصوم بچی کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اڈیشا: بھارت کے علاقے اڈیشا میں شدید جوؤں سے انفیکشن کے باعث چھٹی جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لکشمی پریا کئی ماہ سے شدید جوؤں کے انفیکشن میں مبتلا تھی، متعدد بار علاج کے باوجود اس کی حالت نہیں سنبھل رہی تھی، والدہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر بچی کے سر کے بال کاٹنے کا کہا مگر بچی راضی نہیں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ انفیکشن بڑھتا گیا اور اس کا اثر شدید طور پر اس کے سر پر ہوا۔

خاندان کے مطابق بچی باہر جانے سے گریز کرنے لگی کیونکہ سر سے بدبو آ رہی تھی، وہ اپنے بال ڈھانپ کر رکھتی رہی، جس کی وجہ سے خاندان کو انفیکشن کی شدت کا علم نہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کو موت سے 3 دن قبل خون کی قے ہوئی، شدید بیمار ہونے پر خاندان نے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے باوجود وہ چل بسی۔

بچی کی والدہ نے بتایا ہے کہ انفیکشن کے بعد اس نے اپنا سر ڈھانپ کر رکھا اور ہمیں نہیں دکھایا، جس کے باعث اس کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں