تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

بھارت، سرکاری سطح پر مسلمانوں کے ’لائسنس ٹو کل‘ کا پرمٹ جاری

نئی دہلی: بھارت میں سرکاری سطح پرمسلمانوں کے لائسنس ٹو کل کا پرمٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے پولیس آفیسر نے کھلے عام مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم منسٹری کا آرڈر ہے بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کو گولیاں مارنی ہے۔

دوسری جانب اترپردیش میں پولیس آفیسر نے مسلمانوں کو دھمکی دینا شروع کردی ہے کہ مسلمان ہو تو پاکستان چلے جاؤ۔

ادھر کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے پرامن مظاہرین پر پولیس کے بدترین تشدد پر مودی سرکار اور یوپی کے وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ یوپی کے وزیراعلیٰ نے عوام سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا وہ بدلہ لے رہے ہیں، پولیس فائرنگ سے جاں بحق مسلمان لڑکے کی اس کے اپنے علاقے میں پولیس نے تدفین نہیں کرنے دی۔

مزید پڑھیں: متنازع قانون، بھارت کے طول وعرض میں آگ لگ گئی، 30 ہلاکتیں

انہوں نے کہاکہ دوسرا طالب علم نماز پڑھنے گیا کچھ گھنٹوں بعد لاش ملی، مودی سرکار اور یوپی کے وزیراعلیٰ خود غلط کام کررہے ہیں۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پرسنگین مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی شہریت کے متنازع قانون کو کسی صورت نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو درست اقدام قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت قانون کے خلاف پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس سے جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے، 2 لاکھ سیاحوں نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا اور تاج محل دیکھنے آنے والے سیاح اب بھارت کا رخ کرنے میں ڈرنے لگے ہیں۔

Comments