ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد انتقال کرگئے، آرمی چیف کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، آرمی چیف نے شہید ارسلان کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان دو ماہ پہلے شہادت کے عظیم رتبے پرفائز ہوئے تھے، آج ان والد شمشیر عالم ستی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

شہید ارسلان اپنے والد کی اکلوتی اولاد تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے ہرجوان کو خاندان جیسی اہمیت دیتی ہے، پاک فوج کی نظرمیں شہید کا خاندان بھی اپنا ہی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پارسے کی گئی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں: شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان عالم تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ انہوں نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ 29 سے تھا، انہوں نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، ان کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ 29 سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں