The news is by your side.

Advertisement

لیفٹننٹ کرنل شاہد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اسلام آباد : لیفٹننٹ کرنل شاہد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، لیفٹننٹ کرنل شاہد اسلام آباد میں کنٹینر لگانے کے سبب کھائی میں جاگرے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کنٹینرز کے باعث جاں بحق ہونے والے لیفٹننٹ کرنل شاہد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، قومی پرچم کو جب شہید کے بڑے بیٹے کے ہاتھ میں دیا گیا وہ آبدیدہ ہوگیا۔

col-shahid

لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجرل جلال فوجی قافلے میں راولپنڈی سے نوشہرہ جارہے تھے، راستے میں کنٹینرز کے باعث رکاوٹیں تھیں، دونوں افسران قافلے کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے روکے اور کانوائے کی گاڑیاں گزارنے کے لیے جگہ دیکھنے کے لیے باہر نکلے اور پچاس فٹ گہری کھائی میں جا گرے، جہاں سخت چٹانیں تھیں۔


مزید پڑھیں : راولپنڈی: کنٹینرز کی وجہ سے حادثہ،لیفٹیننٹ کرنل جاں بحق، میجر زخمی


حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ میجر جلال زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل کے جاں بحق ہونے اور میجر بلال کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں