بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے سیاچن، نیلم وادی، مظفرآباد، کوٹلی اور بھمبرسیکٹرز کے مختلف یونٹس کے دورے کیے۔

اس موقع پر کور کمانڈر نےجوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کی، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایل او سی پر موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں : ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر  پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

علاوہ ازیں  ایک ماہ قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کر دیا تھا جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں