تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لیفٹیننٹ جنرل منوج نئے بھارتی آرمی چیف مقرر

نئی دلی: لیفٹیننٹ جنرل منوج مکندنروانے کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے کی بطور آرمی چیف تعیناتی کردی گئی وہ یکم جنوری سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل نروانے آرمی چیف بننے سے قبل وائس چیف آف آرمی اسٹاف کےطور پر کام کر رہے ہیں جب کہ رواں سال ستمبر میں وائس چیف آف آرمی اسٹاف بننے سے قبل وہ مشرقی کمانڈ کی سربراہی کررہے تھے جو کہ چین کے ساتھ 4 ہزار کلومیٹر سرحدی علاقے پر محیط ہے۔

انہیں فوج میں کام کرنے کا 37 سالہ تجربہ حاصل ہے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی فوج کی قیادت کر چکے ہیں۔

موجودہ آرمی چیف جنرل بپن راوت 31دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے اور انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -