تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود الزماں سیکریٹری دفاع مقرر

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود الزماں سیکریٹری دفاع مقرر کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے محمود الزماں کی بطور سیکریٹری دفاع تقرری کی منظوری دےدی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھی نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود الزماں کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے، سیکریٹری دفاع چوبیس اگست سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کیا ہے، کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری کی منظوری دی ۔

ڈاکٹرندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں، وہ تدریسی شعبےسےبھی وابستہ رہےہیں اور وہ وزیراعظم کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جاوید 2014 سے 2018 تک پاکستان کےچیف اکانومسٹ رہے۔

Comments

- Advertisement -