تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

زندگی کو بدلنے والی 8 تبدیلیاں

کچھ لوگ اپنی زندگی کو بہت بے معنی محسوس کرتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کو یکسر تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ ایسا کیا کریں جس سے ان کی زندگی میں تبدیلی آئے۔

کسی انسان کی زندگی میں حوصلہ افزائی اور قابلیت کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ اگر کوئی انسان اپنے کام سے خوش ہو تو وہ کبھی زندگی کو بے معنی محسوس نہیں کرتا۔ اسی طرح اپنی شخصیت میں چھپے روشن پہلوؤں کو بھی ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان سب چیزوں سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔

ہم یہاں کچھ ایسے ہی طریقے بتا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی اپنی زندگی بدل سکتے ہیں۔

کیسے ہوگا‘ کے خوف سے باہر نکلیے’
1
ہم میں سے بہت سے لوگ کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم خوف کا شکار رہتے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا۔ اس ’کیسے ہوگا‘ کے خوف سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلا قدم اٹھائیے۔ اس کے بعد جو ہوگا ہونے دیں۔

بہترین کپڑے خریدیے

2
جی ہاں! یہ فضول خرچی نہیں بلکہ آپ کی شخصیت کا اہم جزو ہے۔ جو کپڑے آپ کی شخصیت کے ساتھ مناسب لگتے ہیں ان پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں۔ جب آپ اچھے کپڑے پہنتے ہیں تو آپ کو اطمینان ہوتا ہے اور آپ بہتر پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

مراقبہ کریں

3
مراقبہ ذہنی و جسمانی تناؤ کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دن میں سے کچھ وقت مراقبے کے لیے ضرور صرف کیجیے۔

کچھ وقت الیکٹرانک اشیا سے دور رہیں

6
اپنے موبائل، کمپیوٹر سے کچھ وقت کے لیے دور ہوجائیں اور اپنے خاندان، دوستوں یا دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں۔ اس سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہوگا۔

صبح جلدی اٹھیں

4
کچھ لوگوں کے لیے صبح جلدی اٹھنا مشکل کام ہوتا ہے لیکن یہ حقیقتاً نہایت فائدہ مند ہے۔ صبح جلدی اٹھ کر آپ صبح کے وقت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ کو کام کرنے کے لیے بہت سا وقت مل جاتا ہے اور آپ اپنے بہت سے ادھورے کام نمٹا سکتے ہیں۔

مطالعہ کریں

5
زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا فائدہ مند ہے۔ مطالعہ سے آپ کی معلومات، ذخیرہ الفاظ، اور تجربے میں اضافہ ہوتا ہے۔

سفر کریں

7
اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی چھٹیوں کو ہمیشہ سفر میں گزاریں۔ ہر بار سفر کے لیے کسی نئی جگہ کا انتخاب کریں جو آپ نے اس سے پہلے نہ دیکھی ہو۔ سفر آپ کے تجربات و مشاہدات میں اضافہ کرتا ہے اور آپ چیزوں کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زندگی میں ایک بار کچھ عرصہ کسی دوسرے شہر میں بھی رہائش اختیار کرنی چاہیئے۔

لکھیں

8

لکھنے کے لیے صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے وسعت مطالعہ۔ اگر آپ مطالعہ کرنے کے عادی ہیں تو آپ ہر موضوع پر لکھ سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ صرف مشکل معلومات ہی دیں۔ آپ اپنے خیالات بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

تو پھر آپ کب سے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا آغاز کر رہے ہیں؟

Comments

- Advertisement -