ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

لائف بوائے ڈیزرٹ چیلنج 2017 اختتام پذیر‘ نادر مگسی فاتح

اشتہار

حیرت انگیز

جھل مگسی: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے اشتراک سے ’لائف بوائے ڈیزرٹ چیلنج 2017 ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی‘ مایہ ناز ریسر نادر مگسی ایونٹ کے فاتح رہے۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2017 کا انعقاد اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے اشتراک سے کیا گیا تھا ‘ یہ ایونٹ 14 دسمبر سے 17 دسمبر تک جاری رہا۔ریس کا ٹریک دو سو کلو میٹر طویل تھا اور اس ایونٹ کی تھیم گئیر اپ فاردی رش‘ طے کی گئی تھی ۔

مقابلے میں دو کیٹیگریز رکھی گئی تھیں ۔ کل 57 ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 34 ڈرائیورز اسٹاک کیٹیگری میں تھے جب جبکہ 23 ڈرائیورز نے پری پیئرڈ کیٹیگری میں رجسٹریشن کرائی۔

- Advertisement -

ایونٹ کے فاتح نادر مگسی قرار پائے ‘ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جھل مگسی کا ریسنگ ٹریک پاکستان کا مشکل ترین ریسنگ ٹریک ہے ‘ یہاں جو بھی یہ ٹریک مکمل کرلے وہ سب فاتح ہیں۔

ٹشنا پٹیل -خاتون جیپ ریسر

اسٹاک کیٹیگری میں طارق مگسی فاتح قرار پائے جبکہ خواتین میں ٹشنا پٹیل کو فاتح قرار دیا گیا جو کہ پاکستان کی گنی چنی خواتین جیب ریسرز میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں