تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

معذور شخص نے دوسرے کو بچانے کے لئے جان داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

نیویارک: کہتے ہیں انسانی خدمت کا جذبہ ہو تو معذوری بھی آڑے نہیں آسکتی، ایسا ہی کچھ کر دکھایا نیو جرسی کے معذور لائف گارڈ نے، جس نے پانی میں ڈوبتے شخص کو بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے انتھونی کیپانو لائف گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہیں، انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد قریبی پارک میں ورزش کررہا تھا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ ساحل کی جانب بھاگ رہے ہیں، ماجرا جاننے کے لئے میں بھی نیوارک بے ساحل پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک کار سوار ساحل سے پچاس فٹ دور پانی میں ڈوب رہا ہے اور مدد کے لئے چلارہا ہے۔

اسی دوران مجمع سے کسی نے آواز لگائی کہ یہاں کوئی تیرنا جانتا ہے؟ یہ سن کر فوری طور پر میں آگے بڑھا اور پانی میں کود گیا، تیرتے ہوئے کار ڈرائیور تک پہنچا اسی لمحے اس کی گاڑی پانی کی نذر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ترک شہری نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

انتھونی کیپانو نے بتایا کہ اس شخص کی مدد کے دوران میری مصنوعی ٹانگ بھی پانی کی نظر ہوئی، مگر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، معذور لائف گارڈ کے اس طرز عمل پر اسے نیوجرسی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -