جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

تاحیات نااہلی کیس : وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔

شہریارمہر نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈرکرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئرقرار دیا، مراد علی شاہ 2014 میں ضمنی الیکشن 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے، انتخابات سےقبل مرادعلی شاہ کےکاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے اور الیکشن ٹریبونل نے مرادعلی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا، نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا، وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش بھی نہیں ہوا، جوبھی جواب جمع کراناکرادیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں