تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ: وفاقی وزرا نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: کالعدم ٹی ایل پی سےپابندی ہٹانےکا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال سمری کی منظوری نہ دی جاسکی، اہم وفاقی وزرا نےمعاملے پر کھلی بحث کرانےکامطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی رائے ہے کہ معاملےپر وفاقی کابینہ اجلاس میں بحث ہونی چاہیے، یہی وجہ ہے کہ بعض وفاقی وزرا نے سمری پردستخط نہیں کیے، سمری کی منظوری کےلیے14وزرا کے دستخط درکار ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

گذشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزارت قانون نےحکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی ہے۔

جس پر وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کو پابندی ختم کرنے اور نام سے کالعدم ہٹانے سے متعلق خط وفاقی کابینہ اجلاس میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون کی ٹی ایل پی کانام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنےکی حمایت

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، خط آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائےگا یا سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تنظیم نے جیل میں قید اپنے سربراہ کی رہائی اور تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا، لاہور سے شروع ہونے والا احتجاج قافلے کی صورت میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے اراکین کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوا، جس میں کامیابی حاصل ہوئی اور پھر مظاہرین سڑک سے قریبی پارک منتقل ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔