ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

چار دن کی چاندنی : بھارتی فلم’لائیگر‘5ویں روز بری طرح فلاپ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کے ساوتھ میں بننے والی فلم لائیگر کو بھی دیگر بھارتی فلموں کی طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، چار دن کی چاندنی کے مصداق اپنی نمائش کے پانچویں روز ہی فلاپ ہوگئی۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں کا بائیکاٹ رجحان بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی رکشا بندھن اور دیگر کی طرح وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے کی فلم ’لائیگر‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم لائیگر کی گزشتہ روز پیر کو زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی، فلم تھیٹروں میں صرف 2.50کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوسکی۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اپنی نمائش کے آغاز میں ہی فلم کی مقبولیت میں 50فیصد کمی آگئی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ فلم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے، تجارتی ذرائع کے مطابق بھی لائیگر ایک مکمل ناکام فلم ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لائیگر نے پیر 29 اگست کو 2.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس سے قبل آندھرا باکس آفس کے مطابق اپنی نمائش کے پہلے چار دنوں میں فلم لائیگر نے24.25 کروڑ روپے کمائے تھے اس کے علاوہ دیگر باکس آفسز پر 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

فلم لائیگر کی کاسٹ :

لائیگر ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے جسے پوری جگنادھ نے لکھا اور ڈائریکشن دی ہے۔ فلم کو اس کے گھٹیا اسکرین پلے اور اوور پکچرائزیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلم میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، رامیا کرشنن، رونیت رائے اور علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، لائیگر کو پوری جگنادھ، چارمے کور اور کرن جوہر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن بھی مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے لیکن سامعین نے محسوس کیا کہ یہ غیر ارادی طور پر مضحکہ خیز منظر تھا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں