ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 مارچ 2026): وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے پیٹرول پمپس 27 مارچ سے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی جو اب نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد بڑھ کر نئی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید احکامات تک اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں