پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

لیاقت آباد کا قدیمی چراغاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جشن ولادت النبی ﷺ کے موقع پر شہر قائد کے تمام ہی علاقے برقی قمقموں سے سجا دیے گئے ہیں‘ تاہم لیاقت آباد میں ہونے والا بے مثال قدیمی چراغاں کی روایت کا سلسلہ امسال بھی جاری ہے۔

شہر قائد میں تمام جشنِ ولادت النبی ﷺ کے موقع پر تمام ہی مسلمان نبی آخر الزماں ﷺسے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے 12ربیع الاول کے موقع پر خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

فی زمانہ جدت کے باوجود شاہراہ لیاقت پر امسال بھی قدیمی چراغاں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی اہتمام کیا گیا‘ مرکزی چراغاں کمیٹی کے ممبر عرفان نے کہا کہ ’’خصوصی طور پر چراغاں کا اہتمام کرنے کا اہتمام ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے کیونکہ یہ روایت بہت پرانی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تاقیامت جاری رہے‘‘۔

pic-post-1

مرکزی چراغاں کمیٹی کے ضیعف المعمر رکن اصغر چاچا جو عمر رسیدہ ہونے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہیں ‘ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’تقسیمِ برصغیر کے بعد سے ہی یہ سلسلہ جاری ہے پہلے ہم صرف ایک چبوترے پر چراغ اکٹھے کرکے جلاتے تھے پھر یہ سلسلہ بہت تیزی سے آگے بڑھا اور پورے شہر سے لوگ ہمارا چراغاں دیکھنے آنے لگے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل میں اس چراغاں کی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب لائٹوں کا دور ہے اور لوگ اچھے اچھے ڈیزائن کی لائٹیں لگاتے ہیں تاہم جب تک ہم زندہ ہیں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے چاہے کوئی ساتھ دے یا نہ دے‘‘۔

خیال رہے خصوصی طور پر11 ربیع الاول کی شام سے اس چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے آج بھی لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں تاہم اس موقع پر خصوصی درود و سلام کی محفل بھی سجائی جاتی ہے اس میں شہریوں کو بھی حضور اقدس ﷺ کی تعریف کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 12 ربیع الاول کے روز مغرب تک جاری رہتا ہے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں