تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت: آ سمانی بجلی سے ایک شخص ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ ہلاک جبکہ بیٹا بری طرح جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے ضلع گاندھاری منڈل میں پیش آیا جہاں بے موسم بارش اور آسمانی بجلی نے کسانوں کی زندگی کو مزید اجیرن کردیا۔

گاندگاری منڈل میں آسمانی بجلی گری تو اس کی زد میں آکر باپ موقع پر ہلاک ہوگی جبکہ بیٹا جھلس گیا، حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر موجود افراد نے باپ بیٹا کو قریبی اسپتال منتقل جہاں ڈاکٹروں نے باپ کی موت کی تصدیق کی جبکہ بیٹے کا علاج جاری ہے۔

بے موسم بارش نے بھارتی ریاست مختلف اضلاع جس میں کاماریڈی، راجناسرسلہ، جگتیال، پداپلی، نظام آباد کو متاثر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بارش کے باعث اجناس بھی گیلی ہوگئیں جو جسے خراب ہونے سے بچانا ناممکن ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسانوں کی جانب سے یہ اجناس حکومت کی فروخت کی جانی تھیں جس کے تر ہونے کے باعث کسانوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بجلی گرنے سے 45 سالہ شخص سرینواس اور 42 سالہ خاتون بھی ہلاک ہوئیں ہے۔

Comments

- Advertisement -