تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسکول میں آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل، کمزور دل افراد نہ دکھیں

واشنگٹن : امریکی اسکول کے سامنے نصب درخت اچانک آسمانی بجلی کی زد میں آکر ٹکڑے ٹکرے ہوگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں جمعے کے روز وسکونسن اسکول کے سامنے بنے پارک میں آسمانی بجلی کا خوف ناک واقعہ پیش آیا۔

آسمانی بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں آسمان سے اچانک بجلی کو درخت پر گرتے اور پھر درخت کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کچھ دیر پہلے گرتی تو اسکول کے بچے بھی زد میں آسکتے تھے کیوں کہ طلبہ درخت کے نیچے کھیل رہے تھے۔

اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ حادثے سے قبل اسکول کی چھٹی ہوگئی تھی اسی لیے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کویہ زخمی ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -