اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے تحصیل صدر کے علاقے میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے سبب باپ بیٹے سمیت 7 افراد موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے، پولیس نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلا معاملہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع ہی پر اپنی جان سے دھو بیٹھا۔

دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت کے نیچے رک گئے۔ اسی دوران بجلی گر گئی۔

دوسرا واقعہ اسوتھر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پرائمری اسکول کے پیچھے جنگل میں اپنے مویشی چرا رہے تھے، دو نوجوان نیرج گپتا، کلو گپتا اور ان کا ساتھی وپن رائے داس آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 72 ہو گئیں

تیسرا واقعہ ضلع میں لالولی کے دتولی گاؤں میں رونما ہوا جہاں 2 افراد ہلاک ہوئے، کھاگا تحصیل کے کشن پور تھانہ کے گاؤں افضل پور کا باشندہ 54 سالہ جاگیشرن نشاد بھی بھینس چرانے کے دوران درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا جہاں اچانک آسمانی بجلی گر نے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں