The news is by your side.

Advertisement

‘اپوزیشن کے آغاز کی طرح انجام بھی انتہائی مایوس کن نظر آرہا ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے آغاز کی طرح انجام بھی انتہائی مایوس کن نظر آرہا ہے، عوام میں پذیرائی نہ ملنے سے اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن نے شروع دن سے منفی سیاست کرکے رہی سہی ساکھ ختم کی، کر پٹ عناصر ایماندار وزیراعظم کے سامنے بے بسی کی تصویربن چکے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو داؤ پر لگا کر پاکستان سے دشمنی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خالی نعرے لگانے والے اپوزیشن ٹولے نے ماضی میں ملکی خزانہ خالی کیا۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، باشعورعوام نااہل وکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں، اپوزیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بیانات میں عثمان بزدار اپوزیشن اتحاد پی ٹی ایم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ریاست دشمن اتحاد ہے جسے عوام مسترد کرچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں