جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

چند ہزار فالوورز، ہزاروں ڈالر آمدنی : لیکن کیسے؟ حیران کن کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی فیشن ڈیزائنر ایلیسا پوپلاسکی خود کو بڑی سوشل میڈیا انفلوئنسر تو نہیں سمجھتیں، لیکن سوشل میڈیا سے ان کی آمدنی حیران کن حد تک قابل ذکر ہے۔

ایک اعلیٰ ترین فیشن برانڈ کے لیے 32 سالہ تکنیکی ڈیزائنر کے ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ 8 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فالوورز کی چند ہزار کی محدود تعداد کے باوجود انہوں نے مالی طور پر آن لائن نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، رواں سال کے پہلے تین ماہ میں وہ برانڈ پارٹنرشپس، افیلی ایٹ لنکس اور ایمازون کمشنز کے ذریعے ٹیکس سے قبل 4 ہزار 355 ڈالر کماچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں انہیں ایک بیوٹی برانڈ کی جانب سے چار ہندسوں پر مشتمل معاوضے کی پیشکش موصول ہوئی، جسے ابتدا میں انہوں نے جعلی سمجھا۔

بعد ازاں انہیں ایک 30 سیکنڈ کی ویڈیو کے عوض 1 ہزار 500 ڈالر ادا کیے گئے، جسے انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں ان کے 4 ہزار فالوورز ہیں۔

پاپلاسکی کا سوشل میڈیا پر آنے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ محض ایک مشغلہ تھا، وہ ایک مختلف تخلیقی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں، جس کے لیے انہوں نے دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ سرگرمی اب اضافی آمدن کا ذریعہ بن چکی ہے، تاہم وہ اپنی مستقل ملازمت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ ان کے مطابق مستقل آمدن اور سہولیات انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا ان کی آمدن میں اضافہ کر رہا ہے۔

وہ ویڈیوز کی تیاری اور اس کی ایڈیٹنگ اپنی ملازمت کے اوقات سے پہلے یا بعد میں کرتی ہیں جبکہ ویک اینڈ پر پورا دن بھی اس کام میں مصروف رہتی ہیں تاکہ ہفتے بھر کے لیے مواد تیار ہوسکے۔

وہ برانڈز کے ساتھ شراکت داری میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور کم معاوضے والی پیشکشیں مسترد کردیتی ہیں۔

ان کی آمدن کا ایک اور ذریعہ افیلی ایٹ لنکس ہیں، جن کے ذریعے ہر دو ہفتے بعد ادائیگی ہوتی ہے جبکہ ایمازون کے افیلی ایٹ پروگرام سے ماہانہ کمیشن بھی حاصل ہوتا ہے۔

پاپلاسکی کے مطابق وہ وائرل ہونے کے بجائے ایک حقیقی اور مضبوط کمیونٹی بنانے پر یقین رکھتی ہیں وہ اپنے آن لائن امیج کو بڑی بہن جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔

مالیاتی پلیٹ فارم لومانو کی 2025 رپورٹ کے مطابق، 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے نینو انفلوئنسرز کی اوسط سالانہ آمدن 4 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2024 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ 10 ہزار سے ایک لاکھ فالوورز رکھنے والے مائیکرو انفلوئنسرز کی اوسط آمدن 38 ہزار 500ڈالر رہی۔

اسٹارز کو چاہیے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں، عاشر وجاہت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں