The news is by your side.

Advertisement

اس سال کتنے افراد حج کرسکیں گے؟ حکومت نے اہم اعلانیہ جاری کردیا

ریاض : سعودی حکام نے حج سے متعلق اعلامیے میں کہا ہے کہ رواں برس 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج کی سعادت نہیں کرپائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے صحت کابہترین منصوبہ اورسخت طریقہ کارتیار کرلیا، سعودی وزارت حج نے حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا، مکہ میں داخلےسے پہلے کورونا سمیت مکمل طورپرمیڈیکل چیک اپ لازم ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج اور وزارت صحت کے مشترکا طور پر تیار کردہ تدابیر کے مطابق تمام عازمین، رضاکاروں کے ٹیسٹ حج سے پہلے کیے جائیں گے جبکہ عازمین حج کی صحت کی روزمرہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس لاکھوں تو کیا 10 ہزار افراد بھی حج نہیں کرپائیں اور حج مکمل ہونے کے بعد تمام عازمین حج کو قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

یاد رہے سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا، سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب سے باہر سے کوئی حج پر نہیں آئے گا، صرف مقامی طور پر رہائش پذیر افراد کو حج کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد ہر سال حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کرونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہو سکے گا، خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، یہ فیصلہ عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں