تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہالی وڈ اداکارہ لنِڈسے لوہان نے سعودی ولی عہد سے تعلقات کی تردید کردی

لندن: ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لنڈسے لوہان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ایک لڑکے نے دھوکا دیا تھا جبکہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق ہونے کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

خیال رہے کہ ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ لنڈسے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

جب اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کا اعلان کیا تو انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں نے یہ فرض کرلیا کہ وہ سعودی ولی عہد کی بات کررہی ہیں۔تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی لنڈسے لوہان اسلام سے متعلق سرگرمیوں کے سبب خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔ ایک مرتبہ اداکارہ نے ٹویٹر پر مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسلام کے بارے میں پڑھ رہی ہیں، تاہم انہوں نے اب تک اس مذہب میں تبدیل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا۔

دو سال قبل وہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی جا پہنچیں تھیں، جہاں اسکارف پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی، جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل لنڈسےلوہان کی تصاویرسامنے آئی تھیں ، جس میں وہ قرآن مجید تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں۔

دو سال قبل ایک شو میں امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے بتایا تھا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر انہیں روک کر حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ساتھ ساتھ نسل پرستانہ رویہ اختیار کیا تھا، جس پرانہیں حیرانی اور دکھ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -