بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

چالان کرنے پر لائن مین نے پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹریفک چالان کرنے پر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کام کرنے والے لائن مین نے پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے باریلی میں پیش آیا جہاں چالان کرنے پر لائن مین نے پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ کر بدلہ لے لیا۔

ہرداس پورہ پولیس اسٹیشن کے افسر نے چیک پوائٹ پر ضروری کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کا چالان کیا تھا۔

- Advertisement -

بھگوان سوارپ نامی شخص کے مطابق وہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں مودی سنگھ افسر نے کاغذات طلب کیے جو اس وقت میرے پاس نہیں تھے۔

ان کے بقول کہ کاغذات نہ دکھانے پر افسر نے 500 روپے کا چالان کر دیا حالانکہ انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ بعد میں کاغذات دستیاب کریں گے۔

چالان پر شدید غصہ سوراپ نے اپنے ساتھی ورکرز سے مشاورت کی اور طے کیا کہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی الیکٹرک سپلائی بند کریں گے۔

اگلے ہی روز لائن مین نے پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی اور میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پولیس اسٹیشن غیرقانونی طور پر بجلی استعمال کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں