تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ، 6 مسافروں‌ کی لاشیں برآمد

جکارتہ : انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، ریسکیوں ٹیموں نے 6 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن ’لاوئن ایئر‘ کا مسافر بردار طیارہ ’جی ٹی 610‘ 189 مسافروں کو دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ لے جار ہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے بوئنگ 737 میں 210 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں  178 مسافروں، 3 بچوں اور عملے کے 7 افراد سمیت 189 افراد سوار تھے۔

ریسکیو سرگرمیاں انجام دینے والے عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز سمندر میں تقریباً 30 سے 40 میٹر گہرائی میں تباہ ہوا ہے، ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جہاز کا بلیک باکس اور مسافروں کو تلاش کررہا ہے۔

انڈونیشیا کی ڈزازسٹر ایجنسی کے سربراہ کی جانب سے شائع کی جانے والی تصاویر میں دکھا جاسکتا ہے کہ سمندر برد ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کا سامان سطح سمندر پر آگیا ہے جسے ریسکیو عملہ جمع کررہا ہے۔

لوئن ایئر لائن کے سی ای او ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ ’میں اس غمگین صورتحال میں کوئی کمٹنس نہیں دینا چاہتا، ہم ابھی معلومات اور ڈیٹا جمع کررہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا علم ہوسکے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کا پرواز کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ایئر لائن نے تصدیق کی کہ متاثرہ طیارہ صبح 6 بجے جکارتہ سے سماٹرا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی ہر حادثے کا شکار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ سمندر میں کشتی رانی کرتے کچھ افراد نے متاثرہ مسافر بردار طیارے کو سمندر برد ہوتے دیکھا تھا جس کے بعد ملبے اور متاثرین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سنہ 2013 میں حادثے کا شکار ہونے والی لوئن ایئر لائن کی پرواز 904

یاد رہے کہ سنہ 2014 میں بھی لوئن ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ 904 حادثے کے باعث سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 108 افراد سوار تھے تاہم خوش قسمتی میں جہاز میں سوار  تمام مسافر زندہ بچ گئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2004 میں بھی نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارے 538 کو بھی فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جبکہ جہاز سولو سٹی میں زمین پر لینڈ کرنے کے بعد تباہ ہوا تھا اور حادثے کے نتیجے میں 25 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -