تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شیروں‌ کے منہ سے شکار کون چھین کر لے گیا؟

نیروبی: کینیا کے جنگل میں خونخوار شیروں نے جنگلی بیل کو اپنا شکار بنایا تو لگڑ بگڑ کے جھنڈ نے شیر کو چلتا کر کے مفت کے مزے لوٹ لیے۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے جنگل نابوشیو میں شیروں نے جنگل میں گھانس کھانے والے بیلوں کے ریوڑ پر حملہ کیا جس کے بعد گھمسان کا رن پڑ گیا۔

عینی شاہدین کہتے ہیں کہ بیلوں نے بھی اپنا بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کی کچھ نے تو وہاں سے دوڑ لگا دی جبکہ دیگر شیروں سے الجھ پڑے اور انہوں نے برابری سے مقابلہ کیا۔

شیروں ریوڑ سے علیحدہ ہونے والے بیل کو اُس وقت تک گھیرے میں لیے رکھا جب تک وہ مکمل تھک نہ گئے، جیسے ہی بیل ہانپنا شروع ہوا تو جھنڈ نے اُن پر حملہ کر کے ہلاک کیا۔بیلوں کو مارنے کے بعد شیروں نے اپنے شکار کو کھانا شروع کیا تو اسی دوران وہاں لگڑ بگڑ کا جھنڈ وہاں پہنچ گیا اور انہوں نے شیروں کو ایک ایک کر کے چلتا کیا۔

شیروں کی محنت کو لگڑ بگڑ نے  اپنی خوراک بنایا اور اپنا اپنا حصہ لے کر وہاں سے چلتے بنے ۔ اس سارے منظر کو کینیا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر نے تصویروں کی صورت اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے جب شیروں نے بیل کے ریوڑ کا پیچھا کیا تو اُس وقت کی تصویر میں نہ لے سکا، البتہ اُس کے بعد مکمل نظر رکھی اور زیادہ سے زیادہ تصاویر بنانے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -